لاڑکانہ میں غریب عوام میں سولر پنکھے، سولر پلیٹیں اور بیٹریاں تقسیم

جمعہ 11 اپریل 2025 16:31

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سندھ حکومت کے تعاون سے بیگم نصرت بھٹو حال جناح باغ میں سرسو کی طرف سے تحصیل لاڑکانہ اور تحصیل باقرانی کے غریب عوام میں سولر پنکھے، سولر پلیٹیں اور بیٹریاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باقرانی کے صدر طارق انور سيال ،تحصیل لاڑکانہ کے صدر اسداللہ بھٹو ،میئر لاڑکانہ انور علی لھر، ایمپائر ٹاؤن چیئرمین وقار علی بھٹو سچل ،ٹاؤن چیئرمین سرفراز حسین کھوکھر، حیدری ٹاؤن چیئرمین عبدالحق کہاوڑ ،رکن میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ شیر محمد لغاری اور دیگر موجود تھے۔