
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک نوجوان شہید ، چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
جمعہ 11 اپریل 2025 16:59
(جاری ہے)
ضبط کی گئی اراضی کی مالیت 3 کروڑ47لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے بگیال درہ کے رہائشی محمد بشیر کی 6کنال پر مشتمل اراضی ضبط کر لی ہے ۔ انتظامیہ نے دو کشمیری ملازمین بشارت احمد میر اور اشتیاق احمد ملک کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں برطرف کیا گیا۔ بشارت کا تعلق سری نگر جبکہ اشتیاق کا ضلع اسلام آباد سے ہے۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر سرینگر میں گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے سے روک دیا ۔میر واعظ نے ''ایکس''پر لکھا''مجھے آج پھر گھر میں نظر بند کر کے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حکام میرے مذہبی حقوق مسلسل پامال کر رہے ہیں۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میر واعظ کی نظر بندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری مسلمانوں کے مذہی حقوق کو پامال کرنے اور ایک سرکردہ عالم دین کے کردار کو پس پشت ڈالنے کی دانستہ مہم کا حصہ ہے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ حق پر مبنی کشمیریوںکی جدوجہد کو کمزوراور حریت قیادت کو بدنام کرنے کیلئے ایک بے بنیاد بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیںہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز اور ایجنسیوں کو کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کرنے اور تحریک آزادی کے راستے سے ہٹانے کیلئے جبر و استبداد کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حریت کیمپ کے خلاف ایک نیا پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے اور کالے قوانین کے بے دریغ استعمال اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائیوں کے ذریعے حریت رہنمائوں کو نام نہاد بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کیخلاف بھارتی چالوں سے پوری طرح باخبر رہیں اور انہیں ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.