ایپکا میٹرک بورڈ کے وفد کی چیئرمین غلام حسین سوھو سے ملاقات

جمعہ 11 اپریل 2025 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی کے وفد نے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوھو سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں میٹرک کے جاری امتحانات کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان اور سیکرٹری جنرل شکیل لقمان نے چیئرمین بورڈ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانات کے دوران بورڈ کی جانب سے کیے گئے شفاف اور منظم انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات طلبہ اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔وفد نے چیئرمین کو بورڈ ملازمین کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن میں مالی، انتظامی اور ترقیاتی امور شامل تھے۔ چیئرمین غلام حسین سوہلھو نے تمام مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :