ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے،ارض الانبیا سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے ‘مولانا سید عبدالخبیرآزاد

جمعہ 11 اپریل 2025 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے بڑے عظیم الشان اجتماع کے موقع پر فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان/خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے،فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کر نا ہر مسلمان پر فرض عین ہے،عالمی دہشت گرد ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے،ارض الانبیا سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے،آج غزہ و فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے،صہونی عزائم اسلام و انسانیت دشمن قوتوں کا ناپاک سفاکیت چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،ستر ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،عورتیں اور بچے شہید ہورہے ہیں،پناہ گزیں کیمپوں کا بھی شکار کیا جا رہا ہے،تمام ہسپتال تباہ ہیں،ان کا میڈیکل ایڈ نہیں مل رہی،امدادی سرگرمیوں پر بھی بمباری ہو رہی ہے،ظالمانہ حملے ہورہے ہیں،صحافیوں اور ڈاکٹروں کا قتل عام کیا جارہا ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ کے باوجود ظالم اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کررہا ہے،عالمی برادری خاموش تماشائی ہے،اسرائیل اس وقت فرعون بن چکا ہے،اسرائیل فرعون کے انجام کو یاد رکھے،اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے،اسرائیل کا انجام عبرت ناک ہوگا،فلسطین و غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی اورانسانیت سوز ظالمانہ حملے فوری طور پر بند کیے جائیں،اقوام متحدہ،یورپی یونین،اوآئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی سفاکیت و بربریت،ظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن اقدامات کریں،قبلہ اول و فلسطین کو اسرائیل کی گرفت سے آزاد کروایا جائے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری دنیا کے لوگ کررہے ہیں،اسرائیلی اور صہونیوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے،پوری امت مسلمہ کو مل کر ظالم اسرائیل کو سبق سیکھانا ہوگا،عالمی ادارے اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل خاموش اور بے حسی کا شکار ہیں،مولانا آزاد نے کہا کہ اسرائیل بڑا عیار و مکار ہے،ارض الانبیا پر اپنا ناجائز قبضہ کرنا چاہتا ہے،جس کی بنیا د پر مسلم دشمن اور انسانیت دشمن قوتیں ارض الانبیا پر قبضہ کرکے پورے عالم اسلام کو اپنے شکنجے میں رکھنا چاہتی ہیں،اسی لیے مقامی آبادی کو بے دخل کیا جا رہا ہے،بعد از نماز جمعہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام اور دیگر تمام مذاہب عالم سے تعلق رکھنے والے راہنما وزعما،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس بڑی تعداد میں شریک ہوئے، اور غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے گئے،آخرمیں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔