اداکاراورڈانسردیدارکی بالی ووڈ میں انٹری

ماضی میں بگ باس میں کام کی پیشکش ہوئی تھی ،اداکارہ

جمعہ 11 اپریل 2025 21:31

اداکاراورڈانسردیدارکی بالی ووڈ میں انٹری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) فواد خان کے بعد اداکارہ اور رقاصہ دیدار کو بھی بھارتی فلموں میں کام کی پیشکشں ہوئی ہے۔تھیٹر ڈراما کی معروف اداکارہ اور صف اول کی رقاصہ دیدار کی شادی کے بعد سے پہلی ترجیح گھریلو زندگی رہی ہے۔ اس وجہ سے وہ کافی عرصے سے شوبز کی چکاچوند سے بہت دور ہیں۔تاہم اب اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر ا?ئیں گے۔

انھیں ایک پنجابی گلوکار نے کام کی ا?فر کی ہے۔

(جاری ہے)

دیدار نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی متعدد بار بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا تھا۔دیدار نے کہا کہ 2012 میں بگ باس میں کام کی پیشکش ہوئی تھی اور ایگریمنٹ بھی ہوگیا تھا لیکن پھر میں نے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔بگ باس سے دستبرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدار نے بتایا کہ بگ باس کے سیٹ پر ہر جگہ کیمرے لگے ہوتے ہیں اور ایک ایک حرکت ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہے۔دیدار نے کہا کہ ایسی حالت میں بگ باس کے سیٹ پر پرائیویسی برقرار رکھنا ناممکن تھا اس لیے میں نے ایگریمنٹ ہوجانے کے باوجود انکار کردیا۔یاد رہے کہ دیدار اداکارہ اور رقاصہ نرگس کی بہن ہے اور وہی دیدار کو ڈراما انڈسٹری میں لے کر ا?ئی تھیں۔