
صوبے میں ورکنگ سپیسز کے قیام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروع کے لئے اہم اقدام
صوبائی سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ انوویشن حب قائم کرنے کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا انوویشن حب پشاور یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا صوبائی حکومت کے اداروں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، ہم نے صوبے کے تمام اداروں کو آئی ٹی کی طرف لے کر جانا ہے،علی امین گنڈاپور
جمعہ 11 اپریل 2025 23:02

(جاری ہے)
متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو مجوزہ انوویشن حب کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ انوویشن حب 22 پرائیویٹ دفاتر، دو بڑے ایونٹ ہالز، ایک کانفرنس روم، ایک بورڈ روم، دو کمیٹی رومز، اور دو عدد کو-ورکنگ سپیس پر مشتمل ہو گا اور اس مقصد کے لیے پشاور یونیورسٹی میں پہلے سے قائم انکیوبیشن سنٹر کی عمارت کو استعمال کیا جائے گا۔
انوویشن حب میں موجود سہولیات کے مکمل استعمال سے یونیورسٹی کو سالانہ 6 کروڑ روپے تک آمدن ہو گی جبکہ یہ انوویشن حب ایک کثیر المقاصد آئی ٹی سنٹر کے طور پر کام کرے گا۔ انوویشن حب میں طلبہ کے ساتھ ساتھ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور نجی آئی ٹی کمپنیوں کو اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورزن وغیرہ کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم ہوگا۔ انوویشن حب میں اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینورشپس کے لئے درکار تمام سہولیات اور خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگی۔ وزیر اعلیٰ نے مجوزہ انوویشن حب کا جلد اجراء یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد دیگر جامعات میں بھی انوویشن حب قائم کیے جائیں گے۔انوویشن حب کے قیام سے یونیورسٹی کو مالی طور پر مستحکم بنانے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں اور کمپنیز کو بہترین کو-ورکنگ سپیس میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نوجوانوں کو روزگار کے نئین مواقع ملیں گے۔ اجلاس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈیجیٹل کونیکٹس کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ یہ ڈیجیٹل کونیکٹس ابتدائی طور پر کرایہ کی عمارتوں میں قائم کیے جائیں گے۔ یہ ڈیجیٹل کونیکٹس آئی ٹی پارکس، کو-ورکنگ سپیس اور کمپیوٹر لیب پر مشتمل ہوں گے۔ن وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ڈویژن میں نوجوانوں کے لیے آئی ٹی انوویشن سے مستفید ہونے کی سہولت میسر ہو، ہم نے دور جدید کی ضرورت کے مطابق آئی ٹی کے استعمال کا ماحول اور سہولت فراہم کرنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اداروں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، ہم نے صوبے کے تمام اداروں کو آئی ٹی کی طرف لے کر جانا ہے اور اس مقصد کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.