ساہیوال، فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں ،اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ ،غز ہ میں ظلم ،بربریت ختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 11 اپریل 2025 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)ساہیوال میں فلسطینی بھائیوں کے حق میں ریلیاں۔ علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے نکالیں اور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور جن دوکانوں پر اسرائیلی مصنوعات پڑی ہیں ان دوکانوں کا بائیکاٹ کر کے ہمیں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی ، یہودی ظلم و ستم ، مسلمان بچوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئیں، ظلم و بربریت ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بائیکاٹ مہم کو کامیاب کرایں۔ علمائے کرا م کی ریلیوں کی قیادت اعجاز حسین قادری ، مولانا ضیاء الحق ، قاری محمدطاہر رشیدی ، قاری محمدابوبکر ، خرم رزاق اور دوسرے راہنمائوں نے کی ۔ یہ ریلیاں غلہ منڈی اور شہر کے دوسرے علاقوں سے جوگی چوک سے ہو کر صدر چوک میں اختتام پذیر ہوئیں۔