Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جو گرفتار نہیں وہ ایک طرح کا فارورڈ بلاک ہے مگر اعلان نہیں کررہے، حامد میر کا دعویٰ

کسی کو پتا ہو نہ ہو لیکن ایک بندے کو پتا ہے کہ اس کی پارٹی کا کون سا ایم این اے، سینیٹر اور رہنما اس کے ساتھ نہیں ہے بس اوپر سے ڈرامہ لگایا ہوا ہے؛ سینئر صحافی کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 12 اپریل 2025 11:24

پی ٹی آئی رہنما جو گرفتار نہیں وہ ایک طرح  کا فارورڈ بلاک ہے مگر اعلان ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جو گرفتار نہیں وہ ایک طرح کا فارورڈ بلاک ہے مگر اعلان نہیں کر رہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو یا مجھے پتا ہو نہ ہو لیکن ایک بندے کو پتا ہے کہ اس کی پارٹی کا کون سا ایم این اے، سینیٹر اور رہنما اس کے ساتھ نہیں ہے اور بس اوپر سے ڈرامہ لگایا ہوا ہے، اس بندے کا نام عمران خان ہے۔

حامد میر کہتے ہیں کہ ڈیلز کی جتنی بھی آفرز ہیں یہ عمران خان تک تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں، اس سے عمران خان کو پتا ہے کہ اگر کوئی میری ہی پارٹی کا عہدیدار مجھے آکر ڈیل آفر کر رہا ہے تو وہ میرے ساتھ نہیں ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو گرفتار نہیں ہیں ان کی ایک بہت بڑی تعداد کمپرومائزڈ ہے، وہ ایک طرح کا فارورڈ بلاک ہے مگر وہ اعلان نہیں کر رہے، انہیں پتا ہے اگر اناؤنس کیا تو وہ ختم ہو جائیں گے، اس لیے انہوں نے ایک ڈرامہ لگایا ہوا ہے کہ بظاہر وہ عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن عمران خان کو بھی پتا ہے وہ میرے ساتھ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں آپسی اختلافات ہیں لیکن پارٹی میں تقسیم پیدا کروائی جا رہی ہے، جیل مینوئل اور عدالتی حکم کے باوجود بہنوں کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ اپنی مرضی کے لوگوں کو اندر بھیج کر پارٹی کو آپس میں لڑوایا جا رہا ہے جب کہ عمران خان نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے منع نہیں کیا، اُنہوں نے ہمیشہ موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا بیانیہ طاقتور حلقوں کے لیے بھی ایک تشویش ہے، اسی لیے ہر مذاکرات کی بات میں اس کوکنٹرول کرنےکی بات ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات