سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:40

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔