اینٹی ریپ ایکٹ پرعمل درآمد کے متعلق کیس 17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںاینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت17 اپریل کو ہو گی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیا ء باجوہ پر مشتمل تین رکنی فل بنچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے زیادتی کیس کے ملزم واجدعلی کی درخواست ضمانت پر اینٹی ریپ ایکٹ پرعملدرآمد کے متعلق جواب طلب کررکھا ہے۔ تین رکنی بنچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کومعاونت کیلئے طلب کررکھا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ سمیت پولیس افسران بھی پیش ہوں گے۔