ساہیوال آرٹس کونسل نے 14اپریل بروزسوموار پنجاب کلچرل ڈے بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال آرٹس کونسل نے 14اپریل بروزسوموار پنجاب کلچرل ڈے بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران پنجاب کی شان پگڑی پہن کر دفتری امور سر انجام دیں گے جبکہ مجید امجد ہال میں پنجابی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب کے نامور شاعر شرکت کریں گے۔

یہ بات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے کلچرل ڈے کے حوالے تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر ساہیوال آرٹس کونسل میں دن 12بجے پنجابی مشاعرہ منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب مشاعرے میں معروف پنجابی شاعر سید فداحسین اور صغیرتبسم سمیت ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اور دیگر شہروں سے پنجابی شعراء شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں صوبے کی ثقافت اجاگر کرنے کے لئے نوجوانوں کے درمیان پینٹنگز کا مقابلہ بھی تقریبات کا حصہ ہوگا جس میں شرکت کے لئے نوجوان آرٹس کونسل کے فیس بک بیج پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔\378