لالہ موسیٰ براستہ ملکوال پنڈ دادنخان چلنے والی پسنجرٹرین کا روٹ تبدیل کر کے لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا پنڈ دادنخان کردیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان ریلوے نے 15اپریل سے لالہ موسیٰ براستہ ملکوال پنڈ دادنخان چلنے والی پسنجر ٹرین کا روٹ تبدیل کر کے لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا پنڈ دادنخان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق لالہ موسی سے براستہ ملکوال پنڈدادنخان چلنے والی پسنجر ٹرین 15اپریل سے روٹ تبدیل ہونے پر لالہ موسی سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر منڈی بہاالدین، ملکوال، پھلوان، بھلوال سے ہو کر10.40پر سرگودھا پہنچے گی اور دن 11.30بجے سرگودھا سے چل کر ملکوال 13.35اور پنڈ دادن خان14.25پر پہنچے گی جہاں سے پسنجر ٹرین واپس14.35پر چل کر 15.10ملکوال پمچ کر 17.05 لالہ موسی پہنچا کرئے گی۔

جس سے سرگودھا کے شہریوں کو پنڈ دادن خان تک سفر کے ساتھ منڈی بہاالدین، لالہ موسی، ڈنگہ، پھلروان، بھلوال اور دیگر شہروں کو سفری سہولیات میسر ہوں گی۔