میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے کی سفاکانہ حرکت، شیر خواربچے کے منہ میں مرچی ڈال دی

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:13

میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے کی سفاکانہ حرکت، شیر خواربچے کے منہ میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے نے بہنوئی کو دھمکانے کے لیے 6 ماہ کے بچے کے منہ میں ہری مرچ ڈال دی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق سفاک مامون نے اپنے 6 مال کے بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، منہ میں مرچی ڈال کر ویڈیو کراچی بھینس کالونی میں موجود اس کے والد کو شیئر کی ہے۔

والد وارث نے پولیس کو بتایا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ میکے لاڑکانہ چلی گئی تھی، بیوی کے بھائی نے دھمکیاں دیں کہ اسے طلاق دو، مجھے واٹس ایپ پر معصوم بچے پر تشدد کی ویڈیو بھیجی ہے۔وارث نے کہا کہ بیٹے کو جھنجھوڑ کر زبردستی منہ میں ہری مرچ بھی ڈالی گئی، میرے بچے پر تشدد کی ویڈیوز بھیج کر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس میری مدد کرکے انصاف دلائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے واقعیکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی انہوں نے انچارج مرکز شکایات سب انسپکٹر اختر علی کو حقائق معلوم کرنیکا ٹاسک دیا ہے۔لاڑکانہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچہ محمد وارث میرانی نامی شخص کا بیٹا ہے، محمد وارث میرانی بھینس کالونی کراچی کا رہائش ہے، اس کی اہلیہ ناراض ہو کر لاڑکانہ میں والد اور بھائی کے پاس مقیم ہے۔رپورٹ کے مطابق بچے کے ماموں نے اس کے والد پر دبا ڈالنیکیلئے تشدد کر کے ویڈیو بنائی تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید حقائق معلوم کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :