چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جسٹس صداقت علی خان جج لاہور ہائی کورٹ کےصاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:52

اٹک/ مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گزشتہ روز اٹک میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس صداقت علی خان کےصاحبزادے عادل خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔شادی کی پر وقار تقریب مومن پور اٹک میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی، معزز ججز سپریم کورٹ پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم،وججز لاہور ہائی کورٹ،معزز ججز اسلام آباد ہائی کورٹ، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تراڑ،وزراء حکومت،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری،سابق صدر سپریم کورٹ بار و ممبر پاکستان بار کونسل سید قلبِ حسن، ممبران بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران،وکلا، سیاسی جماعتوں کے زعما،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان و سول سوسائٹی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔