یونیورسٹی آف تربت میں ارتھ ڈے 2025 کے حوالے سے شارٹ ویڈیو مقابلے کا اعلان

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیراہتمام ارتھ ڈے 2025 کی مناسبت سے یونیورسٹی میں ایک شارٹ ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ہے Fit Future, Fit Planet۔یہ مقابلہ مقامی اقدام، عالمی اثر کے مہم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ مقامی سطح پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں اور انفرادی اقدامات عالمی ماحولیاتی بہتری میں کس طرح مؤثراوراہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یہ تخلیقی مقابلہ یونیورسٹی اف تربت کی جانب سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف UN-SDGs کے حصول میں پاکستان کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کا ایک اور اہم مقصد طلبہ کو ماحولیاتی ذمے داریوں اور پائیدار طرز زندگی کے موضوعات پر اپنے خیالات،نقطہ نظراور وڑن کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یونیورسٹی آف تربت کے تمام طلبائ وطالبات اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اپریل 2025 جبکہ ویڈیوز جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اپریل 2025مقرر کی گئی ہے۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اوردیگر شرکاء کو نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :