آزادی فلائی اوور کے قریب بس بے قابو ہو کر میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور کے راوی روڈ پر آزادی فلائی اوور کے قریب بس بے قابو ہو کر میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس لاہور سے شکر گڑھ جا رہی تھی، بس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بس کو راستے سے ہٹا کر ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ۔