حکومت کی طرف سے غیر ہنر مند ملازمین کی مقرر کردہ ماہانہ اجرت مبلغ 37ہزار پر عملدرآمد کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا

نجی سکیورٹی گارڈزپرووائیڈر کمپنیاں بھی سکیورٹی گارڈز سی12گھنٹے ڈیوٹی لیتے ہیں اورماہانہ20سی25ہزار تنخواہ دی جاتی ہے

اتوار 13 اپریل 2025 11:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)صنعتی و تجارتی اداروں، دکانوں، کارخانوں بھٹہ خشت، تمام نجی ہسپتالوں، نجی سکولوں و دیگر کاروباری مراکز میں غیر ہنر مند ملازمین کی یکم جولائی2024 سے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 8گھنٹوں کی کم از کم یومیہ اجرت1423روپیہ جبکہ 26دنوں کی اجرت مبلغ37ہزار پر عملدرآمد کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی و تجارتی اداروں، دکانوں، کارخانوں بھٹہ خشت، تمام نجی ہسپتالوں، نجی سکولوں و دیگر کاروباری مراکز کے مالکان مزدوروں سے بارہ بارہ گھنٹے کام لے کر 20سی30ہزار ماہانہ اجرت دینے لگے۔نجی سکولوں کے مالکان نے 10ہزار سی20ہزار کے عوض ٹیچرز و دیگر عملہ کی خدمات حاصل کر لیں۔ نجی ہسپتالوں کے مالکان 10سی15 ہزار نرسوں و دیگر عملہ کو دینے لگے۔

(جاری ہے)

جبکہ کئی ملز مالکان متعلقہ محکموں کے افسران کی مبینہ ملی بھگت کے باعث بارہ بارہ گھنٹے مزدوروں سے کام لے کر25سی30ہزار دینے لگے۔ذرائع کے مطابق کچھ ملز کے مالکان مزدوروں سے کئی کئی ماہ کام لیتے رہتے ہیں اور کبھی کبھار مل مزدوروں کے احتجاج کرنے پر چند دنوں کی تنخواہ دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔جبکہ نجی سکیورٹی گارڈزپرووائیڈر کمپنیاں بھی سکیورٹی گارڈز سی12گھنٹے ڈیوٹی لیتے ہیں اورماہانہ20سی25ہزار تنخواہ دی جاتی ہے با وثوق ذرائع کے مطابق زیادہ تر سکیورٹی گارڈز پرووائیڈرکمپنیاں گارڈز کو تنخواہیں ہی نہیں دیتیں گارڈز کئی کئی ماہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد تنخواہ نہ ملنے پراحتجاجا ڈیوٹی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

سکیورٹی گارڈز کے گھروں پر فاقوں کی نوبت ہوتی ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ جبکہ دکانوں، کارخانوں بھٹہ خشت و دیگر کاروباری مراکز پر چھوٹے چھوٹے بچوں کو بہت کم معاوضہ 3سو روپیہ سے 7سو روپیہ دیا جانے لگا۔ تمام تر صورتحال پر غیر ہنرمند و ہنرمند ملازمین اور مزدور طبقہ کا وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، محکمہ لیبر، سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب سے سختی سے نوٹس لے کر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت دلوانے کا مطالبہ۔