سرگودھا شہر کے مذہبی جنونی پولیس ملازم نے مساجد میں دھنگا فساد کر کے علاقہ کی پرامن ماحول کو سبوتاژ کر دیا

اتوار 13 اپریل 2025 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)سرگودھا شہر کے مذہبی جنونی پولیس ملازم نے مساجد میں دھنگا فساد کر کے علاقہ کی پرامن ماحول کو سبوتاژ کر دیا جس پر علما اور نمازیوں نے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈی پی او کو پولیس ملازم کے خلاف کاروائی کی استدعا کر دی جنہوں نے تحریر کیا کہ مذہبی جنونی پولیس کانسٹیبل رانا محمد عدنان لک کالونی اولڈ سول لائن کا رہائشی ہے جس نے استقلال آباد کالونی کی کئی مساجد میں دھنگا فساد کرتے ہوئیجامع مسجد موسی اسی کالونی کے بانی و امام قاری محمد حنیف کو ممبر رسول پر نہ صرف تھپڑ مارے بلکہ مسجد کے تقدس کو پامال کر کے علاقہ کے پرامن ماحول کو سبوتاز کر دیا جس پر قاری محمد حنیف اور نمازیوں نے ڈی پی او کو مساجد میں دھنگا فساد کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے مزہبی جنونی پولیس ملازم کے خلاف کاروائی کی استدعا کر دی۔

متعلقہ عنوان :