
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں ، وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی
اتوار 13 اپریل 2025 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے،جو لوگ اسلامو فوبیا کا شکار ہیں وہ خود جوابدہ ہیں،پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ روا رکھا جا رہا ہے، عالمی تنظیمیں بھارتی حکومت سے انسانی حقوق کی پامالی پر کوئی سوال نہیں کر رہیں بلکہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، محمدنوازشریف اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے صوبے میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ کانفرنس سے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیشن سنگھ اروڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے جتنا کام ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں کیا ہے ماضی کی کسی اور حکومت نے نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں اب بھی موجود ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتی ہیں، کبھی سنی شیعہ تو کبھی پنجابی، سندھی، پٹھان کا فساد کروایا جاتا ہے، دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلی مریم نواز نے اسمبلی فلور پر کہا کہ اقلیتی میرے سر کا تاج ہیں،ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور احساس محرومی کو دور کرنا حکومت کی ا ولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح کے لئے خطیر رقم مختص کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے کینیڈا اور یورپ میں آن لائن ویزا کردیا گیا ہے،چھ ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے ہیں،بھارت سے آنے والا ہر سکھ یاتری کہتا ہے ہمیں پاکستان آنے سے ڈرایا گیا کہ وہاں پر اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، سکھ یاتری پاکستان سے جب واپس جاتے ہیں تو محبت لے کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کی رقم سے مسیحی آبادیوں میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے گا اور ای لرننگ سے بچوں کو تعلیم دیں گے، خوشحال و خود مختار پاکستان ہی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ میرج ایکٹ جب اسمبلی سے پاس ہوا تو پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادیاں رجسٹرڈ ہورہی ہیں۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا فرمان ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا انسان محفوظ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ و فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، انسانی حقوق کی پامالی کی جاری ہے دنیا نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہیں،پیغام پاکستان وہ بیانیہ ہے جس میں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور خود کش حملوں کو حرام قرار دیا گیاہے، پیغام پاکستان کو ملک کے ہر گھر کی آواز بنائیں گے ۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب و بین المسالک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ،دین اسلام کا مطلب سلامتی ہے جس دین کا آغاز سلام سے ہو وہ دہشت گردی کا درس کیسے دے سکتا ہے۔ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ یہ ہے کہ ہم بیالیس سال سے حالت جنگ میں ہیں،پاکستان 1978 سے لے کے آج تک حالت جنگ میں ہے، کلمہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست نے ہی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حق اس کو ملتا ہے جو قانون کو مانتا ہے ،پاکستان میں تمام غیر مسلموں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ فلسطین بھی ہمارا ہے اور غزہ بھی ہمارا ہے اس کے ایک ذرہ پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ کانفرنس سے پنڈت بھگت لال،مذہبی سکالر زبیر احمد ظہیر،منہاج الحسین کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر مذہبی سکالر ڈاکٹر روحی اور بشپ جیمز چنن نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.