ض* بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کے روزگار کیلئے کوٹہ مختص کردیا،اسحاق ڈار

اتوار 13 اپریل 2025 19:40

غ* لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیلاروس کا دورہ کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

لندن میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نواز شریف کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کے روزگار کیلئے کوٹہ مختص کردیا ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر میر پور ایئرپورٹ کیلئے فزیبیلٹی رپورٹ طلب کی ہے،ان کاکہناتھا کہ نواز شریف پارٹی کے صدر ہے ،انکی رہنمائی حاصل رہتی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔