پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کی صاحبزادی کی شادی

اتوار 13 اپریل 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی کی صاحبزادی کی شادی گزشتہ روز مغل پورہ کے قریب واقع شادی ہال شاہی ڈیرہ میں بخیرو خوبی انجام پا گئی ہے،شادی کی ا س تقریب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،نائب صدر پنجاب میاں محمد ایوب،سیکرٹری فنانس پیپلز پارٹی پنجاب رانا جواد،سابق وزیر داخلہ چودھری اعتزاز احسن،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو،جہان آراء وٹو،سابق ایم پی اے فائزہ ملک،،ڈاکٹر خیام ،عثمان سلیم ملک،اسلم گل اور سنیئر سیاسی رہنما اسرار بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔