)قوم اور وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل سے جان خلاصی کا واحد حل اتفاق واتحاد میں مضمر ہے، عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 13 اپریل 2025 22:25

cپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ قوم اور وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل سے جان خلاصی کا واحد حل اتفاق واتحاد میں مضمر ہے افغان کڈوال کیساتھ توھین آمیز وتضحیک امیز روش بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے قوم دوست وطن دوست جمہوری جماعتوں انجمن تاجران کے زیر اہتمام 30۔

اپریل کو احتجاجی جلسہ دوررس اثرات کاحامل رہیگا کارکن اور ذمہ داران بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر اصغر علی ترین صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی حاجی نظام الدین سید عبد الرب آغا صوبائی آفس سیکرٹری عصمت داوی رکن صوبائی مجلس عاملہ محمد صادق کاکڑ اور سید عبدالباری غرشین نے باچاخان مرکز پشین میں مرکزی کابینہ صوبائی کابینہ ضلعی کابینہ کے اراکین تحصیل صدور جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کی اجلاس کی صدارت ضلعی صدر اصغر علی ترین نے کی اجلاس میں 30۔

(جاری ہے)

اپریل بروز بدھ پشین میں ملت پال مترقی جمہوری سیاسی جماعتوں مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کے حوالے سے غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں دوسری سیاسی جماعتوں انجمن تاجران سے رابطوں پر زوردیا گیا اجلاس میں اس عہد کااظہار کیاگیا کہ قوم اور وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کے حل افغان کڈوال کیساتھ غیر انسانی سلوک برشور توبہ کاکڑی میں مقامی قبائل کی اباواجداد کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری وسائل کو زیردست رکھنے انتہا پسندی دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اجلاس میں پارٹی کارکنوں ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ 30۔

اپریل بروز بدھ پشین بازار میں پشتون ملت پال جماعتوں اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کرکے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں