سیستان میں مزوروں کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،طاہر کھوکھر

پاکستانی قوم باشعور ہے وہ دشمن کے اس ناپاک ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے،بیان

پیر 14 اپریل 2025 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیستان میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کو انتہائی افسوسناک دل دہلا دینے والا اس بزدلانہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ حملے پاکستان کے استحکام قومی وحدت اور ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں جن کے پیچھے دشمن ممالک بھارت کی خفیہ ایجنسیاں اور ان کے مقامی سہولت کار سرگرم ہیںطاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب ان سازشوں سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں دشمن کا مقصد بلوچستان میں لسانیت کو ہوا دے کر عوام کو آپس میں لڑانا اور ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے مگر پاکستانی قوم باشعور ہے وہ دشمن کے اس ناپاک ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے اور اتحاد و یگانگت کے ساتھ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے معصوم مزدوروں کا قتل ایک سنگین دہشت گردی حساب ضرور لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز اور افواج پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں آج بھی فوج ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کرسی کرسی کا کھیل بند کر کے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے عوام کی محرومیوں کو دور کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اختیارات اور وسائل کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور مورثی سیاستدانوں سے نکال کر عام عوام تک پہنچانا ہوگا۔

ملک میں یکساں نظام وسائل،تعلیم، صحت، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور یہ سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیں تاکہ ہر پاکستانی شہری خود کو محفوظ اور بااختیار محسوس کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، افواجِ پاکستان، اور خفیہ ادارے ہر محاذ پر دشمن کے خلاف برسرپیکار ہیںملک کے تحفظ اور امن کے لیے جو قربانیاں ہماری افواج دے رہی ہیںوہ دنیا کی کسی بھی قوم کے لیے فخر کا باعث بن سکتی ہیںدشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں ترقی کا عمل رُک جائے اور ملک کو مسلسل اندرونی خلفشار کا شکار رکھا جائے مگر ہماری افواج اور عوام کی یکجہتی ان سازشوں کو ناکام بنا رہی ہے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی چپقلشیں، کرسی کی جنگ، اور اقتدار کی رسہ کشی ترک کر کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں متحد ہونا ہوگا اس وقت عوام مہنگائی، بے روزگاری، تعلیم و صحت کی سہولیات کے فقدان اور عدالتی انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان تمام مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ اختیارات اور وسائل چند خاندانوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور موروثی سیاستدانوں کے بجائے عام آدمی تک منتقل کیے جائیں۔

پاکستان کے تمام شہریوں کی محرومیوں کا ازالہ ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کی ضمانت ہے پاسبانِ وطن پاکستان ہر سطح پر عوام کی آواز بنے گی ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر فورم پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔