انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے کارندے کو قید و جرمانہ کی سزا سنا دی

پیر 14 اپریل 2025 17:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فتنہ الخوارج کے کارندے کو ایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملت روڈ آفریدی چوک سے مجرم کو 31 اگست 2023 کو اسوقت گرفتار کیا تھا جب وہ فتنہ الخوارج کیلئے چندہ اکٹھا کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث رائے ونڈ لاہور کے رہائشی مجرم رفیع کو ایک سال قید اور5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے جبکہ ضمانت پر موجود مجرم کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو ایک ماہ قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔