علامہ اقبال یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پوری دنیا میں بہترین روزگار سے لگے ہوئے ہیں،سید عطا حسین موسوی

پیر 14 اپریل 2025 17:51

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی حیدر آباد کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر سید عطا حسین موسوی نے کہا ہے کہ جو فاصلاتی نظام تعلیم کی ایشیا کی بڑی جامعات میں شمار کی جاتی ہے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات پوری دنیا میں بہترین روزگار سے لگے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے اسکول میں جاری ایک تربیتی پروگرام کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انسان کی اہمیت و قدر علم کی بدولت سے ہے علم وہ روشنی ہے جو زندگی کو روشن مستقبل میں بدل دیتی ہے سندھ بھر میں طلبہ و طالبات اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ اپنے آپ میں شعور بیدار کریں تاکہ اپنے ملک و قوم کا پوری دنیا میں نام روشن کرسکیں انہوں نے کہا کہ ذیادہ سے ذیادہ طلبا وطالبات علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی کے تعلیمی سفر کا حصہ بنے اور اس کے تدریسی عمل میں اضافہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سال میں دو بار داخلے کیے جاتے ہیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے