سمندر پار پاکستانی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں، ایاز صادق

ؒتمام سیاسی جماعتوں کو دوہری شہرت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر بات کرنی چائیے، کنونشن سے خطاب

پیر 14 اپریل 2025 22:17

سمندر پار پاکستانی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں، ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کنونشن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل جاننا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے،سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کنونشن میں شریک تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

کنونشن میں شریک تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا سمندر پار پاکستانی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کنونشن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل جاننا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے، انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانی ہر ملک میں ہمارے اصل سفیر ہیں۔ جو اپنے طرز عمل سے پاکستان کی عزت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی جس ملک جاتے ہیں وہ اپنی قابلیت سے اپنا لوہا منواتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اوور سیز پاکستانیوں کی ا منگوں کی ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو دوہری شہرت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر بات کرنی چائیے۔ ہمیں اپنے نمایاں سمندر پار پاکستانیوں کو ایوارڈز دینے چائیے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو حوالہ ہنڈی کی بجائے بینکوں کے ذریعے رقم وطن بھجوانی چائیے۔ سعودی عرب ، یو اے ای سمیت بعض پاکستانی سفارتخانوں پر بہت رش ہوتا ہے۔

ہمیں پیپر لیس ٹیکنالوجی اختیار کرنی ہو گی۔ سٹیٹ بینک،نادرا ، داخلہ اور خارجہ کا ایک مشترکہ فورم ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا اس فورم سے سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے چائیے۔ ہم اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سمندر پار پاکستانی ہماری مجموعی برامدات سے زیادہ ڈالرز ملک بھجواتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قابض عناصر کو سخت سزا ملنی چائیے۔

ہر سمندر پار پاکستانی کا دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے صوبوں کے ساتھ ملکر قانون سازی کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا سمندرپار پاکستانیوں کے لئے زیادہ تر سہولتیں آن لائن ہونی چائیے۔ انہوں نے پاکستانی ڈاکٹر وں کو سراہاتے ہوے کہا کہ وہ بہت قابل ہیں۔ ہمیں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینا ہو گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کی خدمت کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہر رکن پارلیمنٹ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔