
یو ای ٹی لاہور کا 31واں کانووکیشن، 2 ہزار 676 طلباء میں اسناد تقسیم
رواں برس 1 ہزار 847 انڈر گریجویٹ، 7 سو 64 ایم ایس سی/ایم فل اور 65 پی ایچ ڈی طلباء کو ڈگریاں دی گئیں
پیر 14 اپریل 2025 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کے گریجویٹس پاکستان کا اثاثہ ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نمایاں ہے۔
انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ہمیشہ والدین اور اساتذہ کا احترام کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یو ای ٹی اور انجینئرنگ کا سفر ایک صدی پر محیط ہے،یونیورسٹی کے انجینئرز ہی کی بدولت آج وطن عزیز تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے یو ای ٹی کی بین الاقوامی اور ایشیا کی رینکنگ میں مسلسل بہتری کو سراہا، انہوں نے اس کا سہرا یونیورسٹی کے میرٹ پر تعینات وائس چانسلراور ان کی ٹیم کے سر باندھا۔ سردار سلیم حیدر خان نے ڈگریاں حاصل کر نیوالے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غر بت،پانی کے بحران،ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی آفات جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے پائیدار اقدامات کے لیے حکومت کیساتھ تعاون کر یں آئی ٹی کا شعبہ بھی پاکستان میں سماجی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے ایک غیر معمولی منافع بخش موقع ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کا 60فیصد حصہ ہمارے نوجوان ہیں،آپ ہماری امید ہیں،آپ ہی نے ملک کو بنانا ہے۔ڈگریاں لینا اہم ہے،ریسرچ ورک کرنا بھی اہم ہے لیکن سب سے اہم آپکا کردار ہے جو آپ نے اپنی اگلی زندگی میں نبھانا ہے۔پہلے دنیا میںگرین پاسپورٹ کا بڑامقام تھا لیکن بد قسمتی سے آجکل صورتحال زیادہ اچھی نہیںہے۔اس لئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کو اسکا وہ مقام دلائیں جو ہونا چاہیے تھا،آپکے کردار سے نظر آئے آپ پاکستان کی عزت و وقار کا بھرم رکھنے والے لوگ ہیں،کانووکیشن میں شریک ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین اپنے بچوں کی کامیابی پر شاداں نظر آئے۔کانووکیشن کے اختتام پر وائس چانسلر نے سردار سلیم حیدر خان کو یادگاری شیلڈ دی۔اختتامی لمحات میں طلباء نے اپنے گاؤنز کی ٹوپیاں ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔کانووکیشن میںرجسٹرار،ممبران سینڈیکیٹ ، مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہوں، انتظامی افسران سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.