Live Updates

ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریبا نصف کرنے پر غور

محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے،رپورٹ

منگل 15 اپریل 2025 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کی فنڈنگ تقریبا نصف کٹوتی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی میڈیا نے محکمہ خارجہ میں موجود ایک میمو کی بنیاد پر دعوی کیا کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے مالی سال کا بجٹ 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کرنے کی تجویز ہے۔محکمہ خارجہ کے فنڈ میں 27 ارب ڈالر یعنی 48 فیصد کٹوتی کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فیصد کمی کی تجویز ہے اور گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے۔یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، نیٹو اور 20 دیگر تنظیموں کی فنڈنگ ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ 1946 سے جاری فل برائٹ پروگرام بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔اس میمو پر ردعمل میں امریکن فارن سروس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کٹوتی کی تجاویز مسترد کر دے، فنڈز میں کٹوتیاں ہوئیں تو چین اور روس خلا پر کریں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات