چوہدری محمد شبیر کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے بانیان میں ہوتا ہے،چوہدری محمد یاسین

منگل 15 اپریل 2025 15:18

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی وممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد یاسین سے گذشتہ روز سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی برمنگھم برطانیہ چوہدری محمد شبیر نے اہم ملاقات کی۔چوہدری محمد یاسین کو چوہدری محمد شبیر نے تنظیمی امور سمیت اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ چوہدری محمد شبیر کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے بانیان میں ہوتا ہے چوہدری محمد شبیر پیپلزپارٹی برطانیہ کا قیمتی اثاثہ ہیں چوہدری محمد شبیر کی پیپلزپارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے چوہدری محمد شبیر برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط ومستحکم بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ ہوں وطن واپسی پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نوٹس میں اوورسیز کشمیریوں کے جملہ مسائل لاؤں گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ صدر جماعت چوہدری محمد یاسین کے احکامات کی روشنی میں پیپلزپارٹی کو ہم برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مزید مضبوط بنائیں گے چوہدری محمد یاسین کی حکمت عملی کی بدولت آج پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے ان شاء اللہ آمدہ الیکشن کے اندر پیپلزپارٹی صدر جماعت چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا جیالا وزیراعظم آزادکشمیر بنے گا۔