لاہور میں آئندہ سال فروری میں محفوظ بسنت منانے کے لئے حکمت عملی تیار

منگل 15 اپریل 2025 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور میں آئندہ سال فروری میں محفوظ بسنت منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے کی رجسٹریشن ہو گی جبکہ بسنت کے موقع پر دو روز کے لئے موٹرسائیکل پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی گئی ،بسنت پر ڈھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہو گی ،چرخی پرپابندی اور ڈور کی پنے میں فروخت ہو گی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے محفوظ بسنت منانے کے لئے تشکیل خصوصی کمیٹی کا بند کمرہ بڑا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ ،کمشنر لاہور زید بن مقصود ،ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری،کائٹ فلائینگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کروا لئے گئے ہیں ، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی ۔

بسنت سے پہلے جون میں ڈوڑ ،پتنگ کی چیکنگ کے لئے کسی مقام پر ریہرسل ہو گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسنت کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے کی رجسٹریشن ہو گی ،بسنت کے موقع پر دو روز کے لئے بغیر موٹرسائیکل پر پابندی لگانے کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق بسنت نائٹ اور ڈے منائی جائے گی ،بسنت پر ڈھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہو گی ،بسنت پر چرخی پرپابندی اور ڈور کے پنے میں فروخت ہو گی ۔بسنت پورے لاہور میں منانے کی اجازت ہو گی ۔بسنت پر بڑی پتنگ اور گڈے نہیں آڑ سکیں گے۔بسنت پر غیر ملکی سیاحوں کو بلانے کی حکمت عملی بنائے جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :