ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، لاشیں مہرستان سے زاہدان روانہ

لاشوں کی پاکستان وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر

منگل 15 اپریل 2025 20:24

ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، لاشیں مہرستان سے زاہدان روانہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)ایران میں قتل آٹھ پاکستانیوں کی لاشیں، مہرستان سے زاہدان روانہ کردی گئی ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ لاشوں کی پاکستان وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں مہرستان سے زاہدان روانہ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپوکے مطابق زاہدان میں ہمارے قونصلر نے مردہ خانے کا دورہ کیا، لاشوں کی پاکستان وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ بھی لکھا کہ ہم ایران کے تعاون کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع مہرستان کے نواحی گاؤں ہیزآباد پایین میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا گیا، واقعے نے دونوں ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کی واپسی میں آٹھ سے دس دن تک لگ سکتے ہیں۔