چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

منگل 15 اپریل 2025 21:52

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کی۔اجلاس کے دوران اراکین کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی سپیکر کانفرنس کے بانی چیئرمین کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ان کے انتخاب کو پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی ایک بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے اراکین کمیٹی نے کہا کہ یہ انتخاب پاکستان اور ایوان بالا کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ مزید برآں بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے سینیٹر تاج حیدر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین سینیٹ و اراکین کمیٹی نے سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی و عملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سینیٹر تاج حیدر کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، مرحوم ایک بزرگ سیاستدان تھے۔ اجلاس کے دوران سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔