کوئٹہ سول ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت انجیوگرافی ، اینجیوپلاسٹی ،مختلف امراض قلب کا علاج مفت میسر ہوگا،ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ

منگل 15 اپریل 2025 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) کوئٹہ سول ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت انجیوگرافی گرافی ، اینجیوپلاسٹی اور مختلف امراض قلب کا علاج مفت میسر ہوگاگزشتہ روز بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 7کارڈیک پروسیجرز ، بشمول 5 انجیو پلاسٹیزمفت کیے گئے تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفہ بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی کوششوں سے سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔

ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر احمد ولی کی انتھک کوششوں اور ہیلتھ کارڈ سول ہسپتال کوئٹہ کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی دوبارہ شروعات کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سول ہسپتال کوئٹہ میں انجیوگرافی ، اینجیوپلاسٹی اور مختلف امراض قلب کا علاج مفت میسر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جلد ہی سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ سرجری ، شعبہ میڈیسن اور دیگر شعبہ جات میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مریضوں کا مفت علاج و معالجہ شروع کر دیا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن مطابق غریب مریضوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٴْپرعزم ہے۔ایم ایس ڈاکٹر ہادی نے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ کے طبی عملے ، اسٹیٹ لایف ٹیم اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ماہرین کی انتھک کوششوں کی بدولت گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں 7 کارڈیک پروسیجرز ، بشمول 5 انجیو پلاسٹیز کیے گئے۔