پنجاب یونیورسٹی ، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 39 طلبا کو سزائیں

منگل 15 اپریل 2025 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن، قانون کی خلاف ورزی پر مزید 39 طلبا کو مختلف سزائیں دے دیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے 10طلبا کو خارج کردیا،جس میں ادارہ تعلیم و تحقیق سے مجتبی حسین، محمد انیس، زین شوکت،شعبہ جینڈر سٹڈیز سے منیب الرحمان،محمد عارف، انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز سے شمریز ممتاز،لا کالج سے ارسلان اسلم، محمد عمار خان،شعبہ فلاسفی سے محمد اسرار اورشعبہ سیاسیات سے محمد احمد اخترشامل ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ شعبہ جینڈر سٹڈیز سے شاہ زیب خان برکی، واجد نور خان، محمد کاشف نواز،لا کالج سے عاطف نواز،انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز سے محمد سالار احمد گوندل اورشعبہ سوشل ورک سے محمد سمیع اللہ کوایک تعلیمی سال کے لئے معطل کرکے جرمانے عائد کردیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے 19 طلبا کو تین ماہ تک زیر نگرانی رکھنے کی سزا بھی دی گئی جبکہ چار طلبا پر 20تا50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی نے 6طلبا کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلبا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ترجما ن نے کہا کہ یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی ترجیحی بنیادوں پر باریک بینی سے کیسز کا جائزہ لے رہی ہے۔