گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کلچرڈے کی تقریب

خواتین اساتذہ اور طالبات نے بھرپور جوش وخروش سے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا، قائمقام پرنسپل لبنیٰ نورین کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر ٹیچرز اور انتظامیہ کو مبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اپریل 2025 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2025ء) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی طرح گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں بھی کلچرڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں خواتین اساتذہ اور طالبات نے بھرپور جوش وخروش سے شرکت کی۔ سکول کی طالبات نے ٹیبلو اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

طالبات نے ثقافتی کھانوں اور مشروبات کے سٹال لگائے۔

اس موقع پر سکول کی قائمقام پرنسپل لبنیٰ نورین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کی ثقافت محبت، اخوت، رواداری اور امن کا حسین امتزاج ہے، یہ دن ہمیں اپنی تہذیبی شناخت کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کامیاب کلچر ڈے کی تقریب کے انعقاد پر خواتین اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ 

متعلقہ عنوان :