حکومت نے پی پی تحفظات پر کوئی مناسب جواب نہیں دیا، ذرائع

منگل 15 اپریل 2025 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)وفاقی حکومت اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات کا کوئی بھی مناسب جواب نہیں دے سکی۔وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اسپیکر ہائوس میں اجلاس ہوا، جس میں احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، پی پی کے نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ بجٹ کیلئے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سندھ کے منصوبوں اور فنڈز کے اجراء پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق پی پی نے نہریں نکالنے کے معاملہ پر صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا موقف پیش کیا۔ پی پی کو تحفظات پر حکومت سے کوئی مناسب جوا ب نہیں ملا ہے، اجلاس میں پی پی سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی پی کا وفد حکومتی تجاویز سننے کا منتظر تھا، حکومتی وفد کی پلاننگ اور فنانس سے متعلق کوئی تیاری نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پی پی کے درمیان اس بارے میں مذاکراتی عمل اب مئی کے آغاز میں دوبارہ شروع ہوگا۔