Live Updates

محمد حارث پی ایس ایل کی تاریخ کے جارح مزاج ترین بیٹر بن گئے

24 سالہ وکٹ کیپر بیٹر نے ابتک اپنے پی ایس ایل کیریئر میں28.07 کی اوسط، 172.66 کے سٹرائیک ریٹ سے 758 رنز بنائے ہیں جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 اپریل 2025 15:26

محمد حارث پی ایس ایل کی تاریخ کے جارح مزاج ترین بیٹر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2025ء ) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے جارح مزاج ترین بیٹر بن گئے۔
24 سالہ محمد حارث پی ایس ایل میں 170 سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کرنے والے بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز سکور کرچکے ہیں۔
محمد حارث نے اب تک اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 28 اننگز میں 28.07 کی اوسط اور 172.66 کے سٹرائیک ریٹ سے 758 رنز بنائے ہیں جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
آسٹریلین بیٹر ٹم ڈیوڈ پی ایس ایل میں 43.21 کی اوسط اور 179.52 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 605 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
آسٹریلیا ہی کے کرس لین پی ایس ایل میں 12 میچز میں 28.90 کی اوسط اور 173.77 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ اور ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 318 رنز بنا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 
انگلش بیٹر ہیری بروک پی ایس ایل 2022ء میں لاہور قلندرز کے لیے 10 میچز میں 52.80 کی اوسط اور 171.42 کے سٹرائیک ریٹ اور ایک سنچری کی مدد سے 264 رنز سکور کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔                                                                                               
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات