
یہ ہسپتال نہ صرف گوادر بلکہ پورے مکران ڈویژن کے لیے ایک عظیم نعمت ہے، جہاں عالمی معیار کے مطابق مفت علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی
بدھ 16 اپریل 2025 18:13
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر تقریباً ایک ہزار مریض ہسپتال سے استفادہ کرتے ہیں۔
انہیں مفت ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، سرجری، کنسلٹنسی اور دیگر طبی خدمات میسر آتی ہیں۔دورے کے موقع پر ڈی جی گوادر کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں جدید لیبارٹری کی سہولیات دستیاب ہیں جہاں ہر قسم کے ٹیسٹ جدید طبی آلات کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں گوادر میں پہلی مرتبہ سی ٹی اسکین (CT Scan) کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو کہ ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ہسپتال میں اس وقت مختلف اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹس خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں گائناکولوجی، پیڈیئٹرکس (بچوں کی طب، میڈیسن ، ایمرجنسی میڈیسن، ریڈیالوجی، آرتھوپیڈک سرجری، جنرل سرجری، امراضِ جلد، پیتھالوجی اور دیگر شعبے شامل ہیں اور عوام کو مفت علاج، تشخیص اور دوائیوں کی فراہمی جیسے سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ڈی جی جی ڈی اے کو یہ بھی بتایا گیا کہ جلد ہی ہسپتال میں مزید اہم شعبہ جات بھی قائم کیے جا رہے ہیں جن میں گیسٹرو انٹرالوجی، کارڈیالوجی (امراضِ قلب) اور نیورولوجی (امراضِ دماغ و اعصاب) شامل ہیں۔ ان شعبوں کے قیام سے ہسپتال کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور علاقے کے لوگوں کو بڑے شہروں کی طرف جانے کی ضرورت مزید کم پڑے گی جو کہ ماضی میں معمولی بیماریوں کے لیے کراچی یا تربت جانے کا رجحان عام تھا، مگر اب گوادر میں معیاری علاج دستیاب ہونے سے یہ رجحان کم ہو چکا ہے۔دورے کے دوران ڈی جی نے ہسپتال میں نئے قائم کردہ شعبہ امراضِ جلد کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ ہسپتال تمام شعبہ جات میں بتدریج توسیع پا رہا ہے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ وسعت اختیار کر رہا ہے۔ڈی جی نے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کو سی پیک کا ایک فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہاں میڈیکل کالج، میڈیکل اسکول اور دیگر طبی تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے، تاکہ مقامی نوجوان نہ صرف باعزت روزگار حاصل کریں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت جیسے عظیم شعبے سے بھی منسلک ہو سکیں۔ہیڈ آف کیمپس نے ہسپتال کے لیے علیحدہ بجلی فیڈر کی تنصیب میں تاخیر سے متعلق ڈی جی کو آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ ہسپتال کا لوڈ تقریباً 2 میگاواٹ ہے، جس کے لیے کیسکو کو باقاعدہ درخواست اور ادائیگی کی جا چکی ہے، مگر اب تک فیڈر کی تنصیب مکمل نہیں ہو سکی جس سے بعض شعبے مکمل طور پر فعال نہیں ہو پا رہے۔ڈی جی جی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس اہم مسئلے کو صوبائی حکومت اور کیسکو کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے، تاکہ ہسپتال کی کارکردگی متاثر نہ ہو اور گوادر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔ڈی جی گوادر سیف اللّٰہ کھیتران نے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف گوادر بلکہ پورے مکران ڈویژن کے لیے ایک عظیم نعمت ہے، جہاں عالمی معیار کے مطابق مفت علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.