
خیبرپختونخوا سمیت ملک کے نوجوانوں کو بااختیار اور برسرروزگار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، رانا مشہود احمد خان
بدھ 16 اپریل 2025 21:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ اور رانا احسان افضل سمیت ہم سب نے پارٹی میں قربانیوں کی داستان رقم کی، مشکل وقت میں پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان پارٹی کارکنوں کی عظمت کو سلام ہے، یہ پارٹی کا جھنڈا اٹھا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے، اس پالیسی سے متعلق ملک بھر کے 25 شہروں کے نوجوانوں سے فارم کے ذریعے تجاویز لیں گے، خیبرپختونخوا کے 6 شہروں سے بھی نوجوانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسیع مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر سوشل میڈیا کے ذریعے 60 ملین نوجوانوں نے رسائی حاصل کی ہے، 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کو تمام شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، اس میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی شامل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے 200 ارب روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹر کرائیں اور مختلف شعبوں میں وسیع مواقع سے مستفید ہوں۔ \932مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.