چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 16 اپریل 2025 21:53

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر پلوشہ خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پلوشہ خان کے والد کے انتقال کا سن کر نہایت افسوس ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔