۵رحیم یارخان اورضلع راجن پورکی تحصیل روجھان کوملانے والا سٹیل پل ٹوٹ گیا‘ رہائشی افراد کوشدیدمشکلات کاسامنا

بدھ 16 اپریل 2025 19:40

kرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)رحیم یارخان اورضلع راجن پورکی تحصیل روجھان کوملانے والا سٹیل پل ٹوٹ گیا‘ دونوں کے جانب کے رہائشی افراد کوشدیدمشکلات کاسامنا‘ مسافر بردارکشی مالکان نے بھی 150روپے کرایہ وصول کرناشروع کردیا‘ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رحیم یارخان اورضلع راجن پورکی تحصیل روجھان کوملانے والالوہے کی کشتیوں سے بنا سٹیل پراچانک ٹوٹ گیاجس سے دریائے سندھ کاسفرعبورکرنے والے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناہے‘ جبکہ مسافربردار کشی مالکان نے بھی فی کس 150روپے کرایہ وصول کرناشروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیل پل کے ٹوٹ جانے سے دونوں اطراف کے رہائشیوں کوپریشانی کاسامناہے جنہوں نے دونوں اضلاع کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹ جانے والی سٹیل پل کی فی الفورمرمت کرکے آمدورفت کیلئے بحال کیاجائے۔جس پرانتظامیہ نے فوری طور پرنوٹس لیتے ہوئے ٹوٹ جانے والے سٹیل پل کی مرمت کاکام شروع کردیاہے جسے آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :