قائدین متحدہوکربلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے مخلصانہ حقیقی عہدکریں گے تومسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 16 اپریل 2025 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل مخلصانہ متحدہ جدوجہدمیں سب دینی قوم پرست سیاسی پارٹیوں کے قائدین متحدہوکربلوچستان کی محرومیوں کے ازالے حقوق کے حصول کیلئے قوم کے سامنے ایمانداری کیساتھ مخلصانہ حقیقی عہدکریں گے تومسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کوپہلے خیرات ملتاتھااب پٹرول بجلی بچت سے بچت کرکے خرچ کرنے کاارادہ ہے بدعنوانی ولوٹ مار, پٹرول وبجلی کی بھاری قیمتوں نے مہنگائی میں اضافہ کردیاہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہدجاری رہے گی ۔