wکراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

بدھ 16 اپریل 2025 22:30

۰ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتیہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سیتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سیغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سیتعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سیغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نوراحمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اوردھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈرسے ہدایت لیکر دیگرکارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک پہنچاتا تھا۔ملزم نوجوان لڑکوں کوایس آراے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔

ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آراے کمانڈر کی ہدایت پر گاو?ن بوہرضلع حیدر آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم تنظیم سے وابستہ دیگر دہشت گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔