Live Updates

آدھا پاکستان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے

25 لاکھ نوجوانوں کے لیے ہر سال روزگار نہیں، سوال یہ ہے کہ کیا عوام کیلئے معاشی عشاریے اچھے ہوئے ہیں؟ معاشی بہتری کے دعوے کرنے والی حکومت سے مصطفٰی نواز کھوکھر کا سوال

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اپریل 2025 22:31

آدھا پاکستان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2025ء) مصطفٰی نواز کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ آدھا ملک غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاشی بہتری کے دعوے کرنے والی حکومت سے مصطفٰی نواز کھوکھر نے سوال کیا ہے کہ آدھا پاکستان سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے، 25 لاکھ نوجوانوں کے لیے ہر سال روزگار نہیں، سوال یہ ہے کہ کیا عوام کیلئے معاشی عشاریے اچھے ہوئے ہیں؟ ۔

دوسری جانب مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گندم نرخ، ملکی شرح نمو اور پیٹرولیم قیمتوں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم قیمت میں فی من سو روپے کم ملنے سے پورے ملک کے کسانوں کا 75 ارب جبکہ پنجاب کے کسانوں کو 50 ارب کا نقصان ہے۔ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ قیمت کے حساب سے 1200 روپے فی من کسانوں کو نقصان ہے جو پنجاب کے کسانوں کا 600 ارب جبکہ باقی ملک کے کسانوں کا 300 ارب روپے بنتا ہے۔

(جاری ہے)

مزمل اسلم نے کہا کہ یہی کل نقصان تقریباً 3.2 ارب ڈالر بنتا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسی صورتحال کے تناظر میں مستقبل میں گندم کی درآمد کرنی پڑے گی اتنی رقم پھر درآمد کی شکل میں غیر ملکی کسانوں کو ادا کریں گے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال ملکی شرح نموع 2.5 تا 3.0 فیصد رہے گی جو 4 فیصد ہدف سے کم ہے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق پہلے 8 ماہ میں صنعتوں کی پیداوار منفی 1.9 فیصد ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صنعتی پیداوار مارچ کے مہینے میں منفی 5.9 فیصد رہی اور ملکی زراعت تاریخ کی بدترین دور سے گزر رہی ہے جبکہ کسی قدرتی آفت کا بھی سامنا نہیں ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی پہلے 30 سے 70 روپے کیا جبکہ مزید لیوی لگائیں گے تاکہ پٹرول سستا نا ہو جبکہ پیٹرولیم قیمتوں سستا نہ کرنے سے بڑا عوام مخالف اقدام نہیں ہوسکتا۔مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کی جانب گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے جبکہ کھاد پر نئے بجٹ میں ٹیکس لگانے پر کام ہو رہا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کسانوں کو حقوق نہیں مل رہے جبکہ فارم 47 کی حکومت ملک چلانا اسکو کہتی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات