این اے-213 عمرکوٹ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 11:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-213 عمرکوٹ میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے ترجمان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولنگ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پولنگ پر امن ماحول میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی صبا تالپور، آزاد امیدوار لال مالہی اور تحریک لبیک پاکستان کے عمر جان سرہندی سمیت 18 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔

حلقے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف اور پر امن انتخاب کے لیے متعلہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔