کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرجمیل جالبی کی چھٹی برسی (کل) منائی جارہی ہے

جمعرات 17 اپریل 2025 15:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ممتاز محقق، دانشور اور ماہر لسانیات ڈاکٹر جمیل جالبی کی چھٹی برسیکل( 18اپریل کو)منائی جارہی ہے ۔ان کا 2019 میں 90برس کی عمر میں انتقال ہوگیاتھا۔۔ڈاکٹرجمیل جالبی کئی کتابوں کے مصنف اورمترجم تھے ۔اردو لغت اوراردو ادب کی تاریخ پران کے کام بنیادی نوعیت کے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمیل جالبی کااصل نام جمیل خان تھا ۔وہ12جون 1929ءکو علی گڑھ میں پید اہوئے ۔قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے ۔انہوں نے 1972 میں قدیم اردوادب پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔سی ایس ایس کے امتحان میں بھی کامیاب ہوئے وہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،مقتدر ہ قومی زبان کے چیئرمین اوراردو لغت بورڈ کراچی کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے ۔

متعلقہ عنوان :