
برطانیہ کیساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی
پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
فیصل علوی
جمعرات 17 اپریل 2025
13:46

(جاری ہے)
برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداءکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو عزت کے ساتھ واپس ان کے وطن بھجوایا جا رہا ہے۔ قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کایہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن واپسی کے عمل میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
-
یوکرین: روسی حملوں میں تیزی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ
-
شام میں فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں پر یو این چیف کو تشویش
-
متوسط آمدنی والے ممالک میں گوشت اور دودھ کی طلب میں اضافہ، رپورٹ
-
'سی سی ڈی‘ پولیس: کیا عوامی تاثر بدل سکے گا؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر کی نوتعمیرشدہ سڑکوں اور گلیوں کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جو چینی امپورٹ کی جا رہی ہے وہ اس وقت پاکستان آئے گی جب فصل کی خریداری شروع ہو جاتی ہے
-
"یہ کیسا پاکستان ہے؟ جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، اربوں روپے جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں
-
لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا
-
کوریا کے ناظم الامور کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور
-
صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا،عطاء اللہ تارر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.