
ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا‘ تمہیں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں.علی امین گنڈا پور
فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہورہائی کورٹ بار سے خطاب
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 اپریل 2025
13:46

(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی اور ملک میں آئین کو توڑ کر مارشل لاءلگایا گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے‘عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ان کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لیڈر، ان کی بیوی اور ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارے 14 لوگوں کو شہید کیا گیا.
انہوں نے کہاکہ2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، عمران خان اس لیے جیل میں ہے کیوں کہ وہ نظام کے لیے خطرہ ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے، آج پاکستان کی یہ حالت ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خوددار رہا نہ خودمختار رہا. علی امین نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں اگر تم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہو تو پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں الیکشن میں تم ہمیشہ دھاندلی کرتے ہو انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں کیونکہ تم ہی نے اصل میں حکومت چلانے ہوتی ہے اور تم نے ہی حکومت گرانی ہوتی ہے، تو پھر جب حکومت تم چلاﺅ اور تم گراﺅ تو پھر یہ اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا ہے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ تو پھر اگر آپ جج بھی وکیل بھی ہو اور مدعی بھی ہو تو پھر ایسے ملک نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اس قوم، مسلمانوں، اسلام اور ناموس رسالتﷺ کی بات کرتا ہے، اس لیے وہ آج جیل میں ہے، کیونکہ اس سے نظام کو خطرہ ہے، خطرہ یہ ہے کہ وہ پاکستان قانون کی حکمرانی چاہتا ہے، پاکستان میں اسلامی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری اور خودداری کی بات کرتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیئے
-
لکی مروت میں دہشتگردوں نے پنجاب کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن اڑادی
-
ایران کی یورپی ممالک کو ’تخریبی اپروچ‘ کے خلاف تنبیہ
-
اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر فیس میں نمایاں اضافہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کی افواہیں،پی ٹی آئی کی مولانافضل الرحمان کو منانے کی کوششیں
-
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کی نایاب معدنیات پر مشترکہ پہل
-
بل درست کرانے آئی خاتون پر گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر انکوائری کا حکم
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.