بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام، ایجنٹوں نے مستحقین کو دی جانے والی وظیفہ کی رقم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 17:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی غریب اور مستحقین ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد خواتین میں تقسیم کے ساتھ ہی ہمیشہ کی طرح موجود قسط کی تقسیم کے موقع پر مختص سینٹرز پر مقرر ایڈوائس ہولڈرز اور ان کے ایجنٹوں نے مستحقین کو دی جانے والی وظیفہ کی رقم میں سے ایک ہزار روپے سے دو ہزار روپے کی غیر قانونی کٹوٹی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے .

مستحقین کی شکایات کے علاوہ زرائع ابلاغ میں غیر قانونی کٹوٹی کی نشاندہی پر انتظامیہ اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدین شہر کے علاوہ ضلع بدین میں قائم دیگر علاقوں کے سینٹرز سے غیر قانونی کٹوٹی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا . اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں بدعنوانی کرنے والے 3 ملزمان دودو پٹھان، محمد امین راھیموں اور عجید عیسائی کو مستحقِ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم سے ناجائز کٹوتے کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ بدین پہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .

ایڈوائس ہولڈرز اور ان کے ایجنٹس نے کاروائی اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجا سنیٹرز پر وضیفہ کی رقم کی تقسیم کا سلسلہ روک رکھا ہے . شدید ترین گرمی میں دور دراز علاقوں سے آنے والی غریب خواتین تپتی دھوپ اور آگ برساتی گرمی کی تپش میں دن بھر رقم کی وصولی کے انتظار میں بیٹھی رہیں . وضیفہ کی رقم وصول کرنے والی خواتین نے عالی حکام اور ضلع انتظامیہ سے رقم کی تقسیم میں غیر قانونی کٹوٹی اور تقسیم کے سلسلہ کو بند کئے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے �

(جاری ہے)