
اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ،انشاءاللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے،بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا اس خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں،وزیراعظم کاجناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 17 اپریل 2025
16:40

(جاری ہے)
سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آوٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے۔، ٹیم ورک سے ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے اب ہم ترقی و خوش حالی کے سفر پر گامزن ہیں۔ جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا۔ اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے وہاں کے عوام کو جو منصوبے دئیے جا رہے ہیں وہ ان کے دل کی آواز ہیں۔ خونی ٹریک جس نے ہزاروں جانوں کو نگلا اب ہائی وے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں۔کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔این ایف سی میں بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں فاصلے زیادہ ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کے دل کی آواز ہو۔بلوچستان کی یہ سڑک 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کے دل کی آواز ہو۔ این ایف سی میں بھی بلوچستان کاکوٹا ڈبل کردیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد اب ترقی، خوبصورتی اور سہولتوں کا گہوارہ بننے جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں توسیع و تزئین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں۔ ٹریفک کے بہاو میں نمایاں بہتری آ چکی ہے۔ شہر کے ہر کونے میں پھولوں کی بہار اس کے حسن کو دوبالا کر رہی ہے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مجھے ان کی بات پر پورا یقین ہے کہ ماضی میں اس قسم کے اعلانات کو انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ یہ شہباز سپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی سپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان سپیڈ ہے۔قبل ازیں محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے اس انڈر پاس کا افتتاح 60 کے بجائے 35 دن میں کرائیں گے۔ فیصل مسجد چوک میں ٹریفک بہت زیادہ جام ہوتی ہے اس پر بھی جلد کام کریں گے۔ اسلام آباد کے چوک پوائنٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ بلیو ایریا میں پارکنگ پلازہ بند تھا اس پر بھی کام شروع کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
-
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی
-
انسانی حسن کی قیمت، گدھوں کا ’قتل عام‘
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والی حکومت نے 100 سے زائد اداروں کو ٹیکس چھوٹ دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.